۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آئی ایس او پیشاور یونیورسٹی کے تحت سالانہ یومِ حسین (ع) کی تقریب کا انعقاد

حوزہ/ آئی ایس او پشاور یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام سالانہ یومِ حسین (ع) بعنوان "حسین امام مقاومت، یونیورسٹی کے"آغا خان آڈیٹوریم، میں منعقد ہوا، جس میں طلباء وطالبات سمیت اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام سالانہ یومِ حسین (ع) بعنوان "حسین امام مقاومت، یونیورسٹی کے"آغا خان آڈیٹوریم، میں منعقد ہوا، جس میں طلباء وطالبات سمیت اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

کربلا کا واقعہ انسانی تاریخ کا بے مثال واقعہ ہے، مقررین

یومِ حسین علیہ السّلام کی عظیم الشان تقریب میں امام حسین علیہ السّلام کی کربلا میں عظیم قربانی اور ان کے فلسفۂ مقاومت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مشہور و معروف عالم دین "علامہ سید عارف حسین کاظمی" نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں امام حسین علیہ السّلام کی حق کے لیے بے مثال جدوجہد اور عصرِ حاضر میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے حاضرین کو امام حسین علیہ السّلام کی قربانی اور اصول پسندی کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی دعوت بھی دی۔

کربلا کا واقعہ انسانی تاریخ کا بے مثال واقعہ ہے، مقررین

یومِ حسین علیہ السّلام کی عظیم الشان تقریب سے خطاب میں مولانا سید طیب شاہ ترمذی، علامہ عابد حسین شاکری, ڈاکٹر عبد الرحمٰن خلیل اور ڈاکٹر حمیرا امبرین نے امام حسین علیہ السّلام کی مظلومیت، صبر اور عدل و انصاف کے پیغام کو بیان کیا اور کہا کہ کربلا کا واقعہ انسانی تاریخ کا ایسا باب ہے جو ہر دور کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

کربلا کا واقعہ انسانی تاریخ کا بے مثال واقعہ ہے، مقررین

پروگرام میں برادر خدین انصاری نے اپنے بہترین انداز میں بارگاہِ نبوت و امامت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

پروگرام میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، اساتذہ کرام اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے امام حسین (ع) کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ ظلم و ناانصافی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کریں گے۔

آخر میں مظلومین فلسطین کے حق میں پلے کارڈز بھی بلند کئے گئے۔

پروگرام کے اختتام پر ڈویژنل صدر برادر حسن رضا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے کیا گیا، جس کے بعد نماز با جماعت بھی ادا کی گئی۔

کربلا کا واقعہ انسانی تاریخ کا بے مثال واقعہ ہے، مقررین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .